Umar ashfaq islahi writter
غزل
سنو میں گاؤں آنا چاہتا ہوں
تمہیں اپنا بنانا چاہتا ہوں
خیالوں میں تمہی رہتے ہو ہردم
تم ہی سے دل لگانا چاہتا ہوں
بچھا دو زلف کاندھے پر مرے تم
یہاں کچھ پل بتانا چاہتا ہوں
تمہارے نام کی مالا جپوں میں
تم ہی پے جاں لٹانا چاہتا ہوں
محبت میں گلے شکوے تو ہونگے
مگر میں سب بھولانا چاہتا ہوں
تمہیں ہو آخری منزل ہماری
تم ہی پے ٹھہر جانا چاہتا ہوں
سنو میں گاؤں آنا چاہتا ہوں
تمہیں اپنا بنانا چاہتا ہوں
از قلم: عمر اشفاق
(اصلاحیح رائٹر)
Seyad faizul murad
12-Sep-2022 09:00 AM
واااااہ بہت خوب بہترین
Reply